پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور(آئی این پی)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے متعدد سیکشنز کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے معین رضا قریشی سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست بیرسٹر ابوذر سلمان خان نیازی کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 میں بیوروکریسی کو اختیارات دینا آئین کے آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی ہے