کمرشل مارکیٹس، عوامی مقامات اور رش والی جگہوں پر مینوئل سویپنگ جاری
لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیمیں صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر جمعہ کی مناسبت سے جامع مساجد کے گرد صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے جبکہ کمرشل مارکیٹس، عوامی مقامات اور رش والی جگہوں پر مینوئل سویپنگ کا عمل بھی جاری ہے۔سمن آباد ٹا ئون میں جامع مسجد دارالقوا، جامع مسجد اقصی ،جامع مسجد زبیر کے اطراف مینوئل سویپنگ پر عملہ تعینات رہا۔جامع مسجد مدینہ،جامع مسجد غوثیہ، جامع مسجد قبا،جامع مسجد الفضل انوار مدینہ میں صفائی ستھرائی یقینی بنا ئی گئی۔