9 ٹا ئونز میں جامع مساجد کی صفائی

 آپریشن ٹیموں کو روزانہ کی بنیاد پر 160 مساجد کی صفائی اور دھلائی کا ہدف مکمل کرنے کا حکم 
لاہور(خصوصی رپورٹ )شہر کے 9 ٹا ئونز میں جامع مساجد کی صفائی اور دھلائی کے لیے تعینات خصوصی صفائی عملے نے نماز جمعہ کے خطبات سے قبل مساجد کی واشنگ یقینی بنائی۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین نے رمضان المبارک کے دوران آپریشن ٹیموں کو روزانہ کی بنیاد پر 160 مساجد کی صفائی اور دھلائی کا ہدف مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔مزید بر آں تراویح کے مقامات اور جامع مساجد کے گرد و نواح میں خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں جو عبادات کے اوقات سے قبل اور بعد میں صفائی کے امور سرانجام دے رہی ہیں۔ جبکہ قبرستانوں کے گرد و نواح اور ملحقہ راستوں پر بھی صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔