سروس لینز پر بھی مینوئل سویپنگ یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور کے تمام 9ٹائونز میں ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران اور ورکرز فیلڈ میں متحرک ہیں جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں سرپرائز چیکنگ کے دوران سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے ورکرز کی حاضری اورصفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ صفائی کے ناقص انتظامات پر زونل آفیسر خواجہ عثمان اور سپر وائزرفریاد کی سرزنش کی اور وارننگ جاری کی۔سروس لینز میں ملبے کی چھوٹی ڈھیریاں فوری کلیئر کرانے اورمین شاہراہوں کے ساتھ ساتھ سروس لینز پر بھی مینوئل سویپنگ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔