اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)لڑائی جھگڑا اور ہنگامہ کرنے پر 8ملزموں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ دونوں گروپ اوکاڑہ کے تھانہ اے ڈویڑن کی حدود میں وینس چوک میں معمولی تلخ کلامی کے بعد ہنگامہ آرائی کر رہے تھے۔ پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی او ردونوں گروپوں کے 8 افراد کو گرفتارکرلیا جن میں طلحہ، مشہود، سلمان، راشد، سلیم، ادریس، صدیق اور حیدر شامل ہیں۔