کتوں کی لڑائی کے دوران دو گروپوں میں جھگڑا

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) کتوں کی لڑائی کے دوران دو گروپوں میں جھگڑا،ڈنڈوں کے تشدد سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو کے مطابق واقعہ گاوآں کوٹ بخشہ میں پیش اآیا جہاں کتوں کی لڑائی پر تماش بینوں میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا۔دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کو ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے دو افراد زخمی ہو گئے۔