جیل مینوئل کے مطابق ہفتے میں ایک بار بشریٰ بی بی کی ملاقات کرائی جاتی ہے
ایک بیرک کے چھ کمرے مختص ، ٹی وی اور اخبارات کی سہولت بھی فراہم
ہفتے میں ایک روز باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہے::محکمہ جیل خانہ جات
لاہور (کرائم رپورٹر)محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف جیل میں مکمل طور پر محفوظ اور صحت مند ہیں۔ہفتے میں ایک بار بشریٰ بی بی کی ملاقات کرائی جاتی ہے، جو جیل مینوئل کے مطابق ہوتی ہے۔محکمہ جیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے زیر استعمال ایک بیرک کے چھ کمرے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ انہیں ٹی وی اور اخبارات کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ہفتے میں ایک روز باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہے، اور اس دوران عموماً دیسی مرغی اور مچھلی منگوائی جاتی ہیحکام نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں جیل قوانین اور رولز کے تحت کرائی جاتی ہیں اور جیل کی حدود میں آنے والے ہر شخص کے لیے یہی اصول لاگو ہوتے ہیں۔ محکمہ جیل خانہ جات نے واضح کیا کہ جیل کی حدود سے باہر پیش آنے والے معاملات کی ذمہ داری جیل انتظامیہ پر عائد نہیں ہوتی