عمران خان مکمل صحت مند،منتقلی کی افواہیں بے بنیاد ہیں: جیل حکام

 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے اڈیالہ جیل حکام کا بیان سامنے آگیا۔اڈیالہ جیل حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں مکمل طور پر صحت مند ہیں صحت سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہیکہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔اڈیالہ جیل حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنیکی خبر میں کوئی صداقت نہیں، بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں اور صحت یاب ہیں۔