راولپنڈی(آئی این پی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشری بی بی کے اڈیالہ جیل میں کیے گئے طبی معائنے کی رپورٹ آگئی۔پمز اسپتال کے ڈاکٹرز نے بشری بی بی کو مکمل صحتیاب قرار دے دیا۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ پمز اسپتال کی 2 رکنی ڈاکٹرز ٹیم نے گزشتہ روز عمران خان کی اہلیہ کا طبی معائنہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق جیل ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر بھی ڈاکٹرز کے ساتھ موجود تھیں، طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے بشری بی بی کو صحت مند قرار دیا اور بتایا کہ وہ زائد عمری کے باعث سٹریس اور چکر جیسے مسائل کا شکار ہیں۔