بانی کا شفا ہسپتال کے بجائے پمز میں معائنہ‘واپس جیل منتقل ڈاکٹروں نے صحت مند قراردیدیا:عطاء تارڑ

بانی کو سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر   پمزہسپتال لایا گیا،الشفا ہسپتال کے راستے میں  اور باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے سکیورٹی صورتحال پیدا کی گئی تھی
 ماہرِ امراض چشم، ماہرِ امراض قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں نے  بانی کامعائنہ کیا،شفاکے ڈاکٹرز بھی موجود تھے،  عظمی خان علاج  کے تمام مراحل کے دوران موجود رہیں
اسلام آباد،راولپنڈی(آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو  طبی معائنے کے بعد ہسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا،وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے   بانی پی ٹی آئی کی واپس جیل منتقلی کی تصدیق کر  تے ہوئے کہا   ڈاکٹروں نے انہیں صحت مند قرار دیا ہے  جبکہ  سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر عمران خان کو پمز اسپتال لایا گیا،الشفا اسپتال کے راستے اور باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے سیکیورٹی صورتحال پیدا کی گئی تھی۔    وزیر اطلاعات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قیدی کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب مناسب حفاظتی انتظامات کے تحت اسپتال لے جایا گیا جہاں ماہرِ امراض چشم، ماہرِ امراض قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں نے ان کامعائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے کارکنوں کی طرف سے جو سکیورٹی کی صورتحال الشفا ہسپتال کے راستے میں اور باہر پیدا کی گئی اس کے پیش نظر ان کو پمز ہسپتال لے جایا گیا جہاں الشفا ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔وزیر اطلاعات  نے کہا کہ  ڈاکٹروں نے عمران خان کو طبی طور پرصحت مند قراردیا جب کہ ان کی ہمشیرہ عظمی خان علاج  کے تمام مراحل کے دوران موجود رہیں