ڈولفن سکواڈ کی کارروائیاں، 11 ملزم گرفتار

 غیر قانونی اسلحہ، فائرنگ و نمائش پر پستول، رائفلیں اور گولیاں برآمد
 لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق لاہور شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں سے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 7 پستول، 4 رائفلیں، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں اویس، وقاص، جواد، شفیق اور دیگر شامل ہیں، جنہیں اسلحے سمیت متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈولفن سکواڈ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ ڈولفن سکواڈ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ شہر کا امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔