اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سینیٹر نیاز احمد کی نقالی کرنے والے نوسرباز کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ۔این سی سی آئی اے نے یہ کارروائی اس اطلاع پر کی کہ ایک شخص خود کو سینیٹر ظاہر کر کے عوام کے ساتھ غیر قانونی معاملات کر رہا ہے،گرفتار ملزم عبداللہ اقرار کا تعلق خیبر پختونخوا کے شہر صوابی سے نکلا ،وہ خود کو سینیٹر نیاز احمد کے طور پر پیش کرکے شہریوں سے دھوکہ اور فراڈ کر تا تھا۔این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم عبداللہ اقرار کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔