ملزموںنے فلک ناز سے واٹس ایپ کے ذریعے 4 لاکھ 85 ہزار 500 روپے کا دھوکہ کیا
راولپنڈی (آئی این پی )راولپنڈی میں نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے ایک بڑی کارروائی کے دوران سینیٹر فلک ناز کے ساتھ مالی فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔تفصیل کے مطابق ملزمان نے شوکت خانم اسپتال کے سی ای او کا جعلی روپ دھار کر فلک ناز کو فراڈ کا نشانہ بنایا۔ملزمان نے سینیٹر فلک ناز سے واٹس ایپ کے ذریعے 4 لاکھ 85 ہزار 500 روپے کا دھوکہ کیا جس پر ضلع بہاولنگر میں چھاپہ مار کر دونوں ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ گرفتار ملزموں میں محمد ندیم اور اسد فلق شامل ہیں جن کا تعلق بستی گمے والا سے ہے۔ مقدمہ ایف آئی آر 308/2025 کے تحت درج جبکہ دفعات پی پی سی 14، 34، 109، 419 اور 420 درج کرلئے گئے ہیں