شاپنگ کرتی خواتین سے نوسربازی کرنے والی لیڈی نوسرباز گرفتار

بوریوالا (خصوصی رپورٹ)ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالا مہر قیصر منظور اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ریشم گلی کے علاقے سے خواتین کے موبائل فون اور نقدی چوری کرنے والی تین رکنی نوسرباز خواتین گینگ کی ایک سرگرم رکن کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمہ کی شناخت نسیم یوسف سکنہ بستی کمہار عارف والا کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ اپنی دیگر ساتھی نوسربازوں کے ساتھ مل کر بازاروں میں خریداری کے لیے آنے والی خواتین کو نشانہ بناتی تھی۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے 4 مقدمات ٹریس کر لیے،جبکہ گینگ کی باقی 2 خواتین ملزمائوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔