ای چالان ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی ،1282گاڑیوں کاجرمانہ وصول

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس نے ای چالان ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 1282 گاڑیوں سے جرمانہ ریکور کر لیا۔سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ ہم نے یہ کارروائی اس عزم کے تحت کی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی چاہے سرکاری گاڑی کرے یا عام شہری، ہم اس پر کارروائی کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری محکموں کے افسران کو ان کی محکموں کی ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے جرمانوں کی ادائیگی کے حوالے سے خطوط بھی لکھے جا چکے ہیں۔