313چالان ، 3 لاکھ 35 ہزار 300 روپے جرمانے والی موٹر سائیکل پکڑی گئی
ای چالان ڈیفالٹرز کی ٹاپ 1000 گاڑیوں کو ہدف بنایا گیا، 12 سپیشل ریکوری ٹیمیں متحرک
لاہور ( کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس نے ای چالان ڈیفالٹرز کے گرد گھیرا تنگ کر دیا،1000 گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا گیا جبکہ 313 ای چالان اور3 لاکھ 35 ہزار 300 روپے جرمانے والی موٹر سائیکل پکڑی گئی۔ شہر بھر میں ای چالان ڈیفالٹرز کی ٹاپ 1000 گاڑیوں کو ہدف بنایا گیا ہے جن کے خلاف ٹریفک پولیس کی 12 سپیشل ریکوری ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔ سی ٹی او کے مطابق ان ٹیموں نے اب تک ٹاپ 300 ڈیفالٹر گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا اور ان کے مالکان سے جرمانوں کی وصولی کی جا رہی ہے۔ٹیمیں مخصوص ڈیفالٹرز کی شناخت کر کے ان کے گھروں اور دفاتر تک جا رہی ہیں تاکہ حکومتی ریونیو کی وصولی یقینی بنائی جا سکے۔ ڈاکٹر اطہر وحید نے انکشاف کیا سب سے زیادہ چالان والی ایک موٹر سائیکل کو بھی پکڑ لیا گیا جس پر حیران کن طور پر 313 ای چالانز اور مجموعی طور پر 3 لاکھ 35 ہزار 300 روپے جرمانہ واجب الادا تھا۔