لیسکو نے ڈیفالٹرز ،بجلی چوروں کیخلاف رینجرز سے مدد مانگ لی

اہلکاراوکاڑہ ،قصور، شیخوپورہ ، ننکانہ، نارنگ منڈی سرکلزمیں معاونت کرینگے
لاہور(کرائم رپورٹر )لیسکو نے ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کیخلاف رینجرز کی مدد مانگ لی۔ لیسکو نوٹیفکیشن کیمطابق رینجرز اہلکار آپریشن کے پہلے مرحلے میں اوکاڑہ سرکل میں معاونت کرینگے۔اوکاڑہ سرکل کے سرحدی اور دور دراز دیہات میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ہوگا۔ بعد میں قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ سرکل تھری نارنگ منڈی میں بھی آپریشن کیا جائیگا۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ان سرکلز میں ڈیفالٹرز اور لاسز زیادہ ہیں، ٹاپ 100 ڈیفالٹرز کیخلاف آپریشن ہو گا۔