چین کے وزیر خارجہ وانگ یی آئندہ ہفتے روس جائیں گے، سیکیورٹی مذاکرات متوقع

بیجنگ،ماسکو( آن لائن ) چین کے اعلیٰ سفارتکار اور وزیر خارجہ وانگ یی  آئندہ ہفتے روس کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی مذاکرات میں حصہ لیں۔ بیجنگ کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے جمعہ کو ایک بریفنگ میں بتایا کہ یہ دورہ روٹین چین روس اسٹریٹجک سیکیورٹی مشاورت  کے تحت ہوگا اور پیر سے منگل تک جاری رہے گا۔وانگ یی کو روسی وزیر دفاع سرگئی شویگو کی دعوت پر روس جانا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک عالمی اور خطائی مسائل پر جامع تبادلہ خیال کریں گے اور مشترکہ اسٹریٹجک سیکیورٹی مفادات  کے کلیدی امور پر رابطہ اور ہم آہنگی مضبوط کی جائے گی۔روس اور یوکرین کے درمیان چار سال سے جاری جنگ کے دوران واشنگٹن نے گزشتہ ہفتے ایک حیران کن امن منصوبہ پیش کیا