بھارت اور چین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحال کرنے پر بات چیت
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت اور چین 5 سال بعد سرحدی تجارت دوبارہ شروع کرنے پر بات چیت کر نے جارہے ہیں، چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے مذاکرت کیلئے آئندہ پیر کو بھارت کے دورے کا امکان ہے ۔غیر ملکی خبررساںادارے کے مطابق ٹرمپ کے محصولات سے متاثرہ عالمی تجارتی نظام میں بھارت چین تعلقات میں نرمی لانے پر مجبور ہوئے ہیں۔ماضی میں برف پوش اور بلند و بالا ہمالیائی سرحدی راستوں سے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تجارت ہوتی تھی تاہم اس کا حجم کم ہوتا تھا لیکن پھر بھی اس کی بحالی کو علامتی طور پر اہم سمجھا جا رہا ہے