تہران،واشنگٹن( آن لائن ) ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے واشنگٹن میں ہونے والی ورلڈ کپ فائنلز کے ڈراز میں شرکت نہیں کرے گا، کیونکہ امریکی حکام نے ایرانی وفد کے متعدد اراکین کو ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ ایرانی فٹبال فیڈریشن نے جمعے کے روز اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ ویزوں کی عدم فراہمی ‘‘سپورٹس نہیں بلکہ سیاسی فیصلے’’ کا نتیجہ ہے۔فیڈریشن کے ترجمان نے سرکاری ٹیلی وڑن کو بتایا کہ ایران نے فیفا کو باضابطہ آگاہ کر دیا ہے کہ ‘‘یہ فیصلہ کھیلوں سے متعلق نہیں، لہٰذا ایرانی وفد ڈراز میں شریک نہیں
ہوگا۔’’ایرانی اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق امریکی حکام نے وفد کے کئی اہم اراکین، جن میں فیڈریشن کے صدر مہدی تاج بھی شامل ہیں، کو ویزا دینے سے انکار کیا۔