سب کو احساس ہو کہ اسرائیلی ٹیمیں کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکتی
اسرائیل کوالیفائی کرتا ہے تو ہم صورت حال کا جائزہ لیں گے:پیٹسی لوپیز
میڈرڈ(آئی این پی )ہسپانوی حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ اگر اسرائیل کی فٹبال ٹیم فیفا 2026 کے لئے کوالیفائی کرتی ہے یا اسے ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دی جاتی ہے تو اسپین کی ٹیم میگا ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کرسکتی ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق گزشتہ روز ہسپانوی وزیراعظم کی جماعت کے ترجمان پیٹسی لوپیز نے بیان دیا ہے کہ اگر اسرائیل کوالیفائی کرتا ہے تو ہم صورت حال کا جائزہ لیں گے، جسے فیفا کے لیے دھمکی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔پیٹسی لوپیز نے کہا، ہم چاہتے ہیں کہ سب کو یہ احساس ہو کہ اسرائیلی ٹیمیں کھیلوں کے مقابلوں یا یورو ویژن میں حصہ نہیں لے سکتی ہیں اور کچھ لوگوں کو اس بات کا احساس بھی ہورہا ہے