بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ! پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کھیلے گی

 قومی کرکٹ ٹیم 15 فروری 2026 کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ میں میدان میں نہیں اْترے گی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، تاہم پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ کھیلے گی۔ ترجمان پی سی بی نے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔ حکومتِ پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2026 میں شرکت کی منظوری دے دی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم 15 فروری 2026 کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ میں میدان میں نہیں اْترے گی۔