روسی فوج نے یوکرینی شہر پوکرووسک کا محاصرہ مکمل کرلیا، پیوٹن

شہر کے مرکز میں سخت لڑائی ، روسی پیش قدمی روکی جارہی ہے، یوکرین کی تردید 
 ماسکو،کیف (آئی این پی روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے دعوی کیا ہے کہ روسی افواج نے مشرقی یوکرین کے اہم شہر پوکرووسک کا مکمل محاصرہ کرلیا اور اس کا بڑا حصہ ان کے قبضے میں ہے، تاہم یوکرین کی اعلی عسکری قیادت اس دعوے کو چیلنج کرتے ہوئے کہتی ہے کہ شہر کے مرکز میں سخت لڑائی جاری ہے اور روسی پیش قدمی روکی جا رہی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے  کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روسی فورسز نے یوکرین کے محصور شہر پوکرووسک کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے اور شہر کا 70 فیصد علاقہ ان کے کنٹرول میں ہے