پیوٹن کی یوکرین کے یورپی اتحادیوں پر شدید تنقید، اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو روس طاقت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرے گا
ماسکو (یواین پی )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں یوکرینی علاقوں پر طاقت سے قبضے کی دھمکی
دیدی۔روسی وزارت دفاع کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے واضح کردیا کہ وہ یوکرین سے علاقوں کی حوالگی کے مطالبے پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں، چاہے امریکا اور یورپی ممالک امن معاہدے کے لیے دبا ہی کیوں نہ بڑھا دیں۔پیوٹن نے یوکرین کے یورپی اتحادیوں پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو روس طاقت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرے گا