نشے اور ڈانس کی اداکاری ، چور نے شہری کا موبائل فون اڑا لیا

  پوری طرح ہوش میں نظر آ رہا تھا،  واردات کے دوران نشے کی اداکاری کی
 برمنگھم (آئی این پی )برطانیہ کے شہر نوٹنگھم میں  ایک چور نے دلچسپ مگر دھوکے باز طریقہ استعمال کرتے ہوئے شہری کا موبائل فون چوری کر لیا۔  سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور نے ناصرف خود کو نشے میں دکھانے کی اداکاری کی بلکہ ڈانس کرنے کا ڈرامہ بھی رچایا تاکہ متاثرہ شخص کو بیخبر کیا جا سکے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم صبح 7 بج کر 30 منٹ کے بعد کلمبر اسٹریٹ پر شہری کے قریب آتا ہے، وہ متاثرہ فرد سے فِسٹ بمپ کرتا ہے۔  مختصر گفتگو میں مصروف ہوتا ہے اور پھر اچانک اپنا ایک پاں شہری کی ٹانگوں کے درمیان رکھ کر ڈانس کرنے لگتا ہے۔  اسی دوران وہ انتہائی چالاکی سے اس کی جیکٹ کی جیب سے موبائل فون نکال لیتا ہے