ڈرائیور بس تھانے پہنچا کر موبائل فون چور گرفتار کروا دیا

 فون چوری ہونے پر ڈرائیور نے بس کے تمام دروازے لاک کر دئیے 
 رینالہ خورد(خصوصی رپورٹ)گرین بس کے ڈرائیور نے دوران سفر مسافر کا موبائل فون چوری ہونے پر بس لاک کر کے تھانے پہنچا دی،چور کو گرفتار کروا دیا،تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ یہ واقعہ اوکاڑہ کے شہر رینالہ خورد میں پیش آیا جہاں بس میں موبائل فون چوری ہونے پر ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کے تمام دروازے لاک کر دئیے اور مسافروں سمیت بس کو تھانہ صدر لے گیا،پولیس کے مطابق مسافروں کی تلاشی لی گئی،اس دوران چوری شدہ موبائل فون بر آمد ہوگیا، ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کردی۔