پیرس (آئی این پی )فرانس نے فوج میں نوجوان رضاکاروں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں نے کہا آئندہ موسم گرماسے فوج میں نئی رضا کارانہ فوجی سروس متعارف کروائیں گے،فوج میں رضا کارانہ سروس 18 سے 19 سال کینوجوانوں کیلئے ہوگی۔فرانسیسی صدر نے کہاکہ یہ فوجی رضاکارصرف فرانسیسی علاقے میں خدمات انجام دیں گے،2030 تک فرانسیسی فوج میں 10 ہزار نوجوان رضاکار بھرتی کرنے کا ہدف ہے۔