پاک بھارت کشیدگی:انصار الاسلام کے رضاکاروں کومتاثرہ افراد کی فوری مدد کی ہدایات

اسلام آباد (آن لائن)پاک بھارت کشیدگی جے یو آئی نے انصار الاسلام کے رضاکاروں کو میدان جنگ جانے کی بجائے متاثرہ افراد کی فوری مدد کی ہدایات جاری کردی۔جے یو آئی کی جانب سے انصار الاسلام کے رضاکاروں کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ دہشتگرد بھارت جن جن شہروں پر بمباری کررہا ہے اسکے نتیجے میں لوگ شہید ہوتے ہیں یا زخمی ہوتے ہیں  انصار الاسلام کے رضاکار انکی مدد کیلئے فوراً پہنچے۔ اور جہاں خون کی ضرورت ہو خون دے دیں جہاں تجہیز وتکفین کی ضرورت ہو اس میں شرکت کریں