برازیلیہ(آئی این پی )جنوبی امریکی ملک برازیل کی حکومت نے سنگل ڈوز کی دنیا کی پہلی ڈینگی سے تحفظ دینے والی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔طبی ویب سائٹ کے مطابق برازیل میں ہی تیار کی گئی ویکسین کو 12 سے 59 سال کی عمر کے ڈینگی سے متاثرہ افراد پر استعمال کرنے کی منظوری دے دی گئی۔مذکورہ ویکسین کے استعمال کی منظوری سے قبل 8 سال تک اس کی آزمائش کی گئی اور بہترین نتائج آنے کے بعد حکومت نے اس کے استعمال کی منظوری دی۔مذکورہ ویکسین کو چینی کمپنی کی مدد سے برازیل میں ہی تیار کیا گیا ہے اور اس میں ڈینگی وائرس کا لائیو وائرس استعمال کیا گیا ہے، جس طرح پولیو ویکسین میں پولیو کا وائرس استعمال کیا جاتا ہے۔مذکورہ ویکسین کے نتائج سے معلوم ہوا تھا کہ ویکسین لگوانے کے بعد ڈینگی بخاری کی مجموعی علامات 74 فیصد تک کم ہوجاتی ہیں