موسمِ سرما میں وٹامن ڈی کی ڈوز فلو سے بچا میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، تحقیق

 لندن(آئی این پی  )برطانوی سائنسدانوں  کی نئی  تحقیق  کے مطابق موسمِ سرما میں وٹامن ڈی کی ڈوز فلو سے بچا میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔تحقیق کے مطابق    شدید وٹامن ڈی کی کمی والے افراد میں سانس کے انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونے کا امکان ان لوگوں سے 33 فیصد زیادہ پایا گیا جن میں وٹامن ڈی کی مناسب سطح موجود تھی۔ریسرچ امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع اس تحقیق میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا کہ وٹامن ڈی کی مناسب مقدار کو یقینی بنانا سانس کی نالی کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل ہونے کی شرح پر مجموعی سطح پر اہم اثر ڈال سکتا ہے