عمران خان کو انٹرا ویٹریل انجکشن کی ڈوز لگادی گئی:بیرسٹر گوہر

راولپنڈی(آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو انٹرا ویٹریل انجیکشن کی پانچویں ڈوز لگا دی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کے طبی معائنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ شب اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لایا گیا تھا، انہیں انجیکشن لگانے کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔ پیر کو اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ مجھے آج صبح اطلاع کردی گئی کہ بانی کا پمز میں فالو اپ چیک اپ کیا گیا ہے۔ان کا  کہنا کہ ہمارا مطالبہ ہے عمران خان کو پمز کے بجائے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے اور ان کی فیملی کو ان تک رسائی دی جائے۔