حجرہ شاہ مقیم(خصوصی رپورٹ)حجرہ شاہ مقیم میں آئس نشے کا عادی نوجوان اوور ڈوز انجکشن لگانے سیہلاک ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق نشے کی لت میں مبتلا کاشف عرف کاشی اوورڈوز نشہ کرنے کی وجہ سے گزشتہ روز مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ ایک ہفتہ قبل بابر عرف بابری اور محلہ نوازش نگر کا رہائشی نوجوان بھی نشہ نہ ملنے سے مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔