دشمن پوری تیاری کیساتھ آیا، شر پھیلایا لیکن آخرکار شکست کھا کر خالی ہاتھ واپس لوٹ گیا،سرکاری ٹی وی پر خطاب
تہران(آئی این پی )ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران نے 12 روزہ جنگ میں امریکا اور اسرائیل کو شکست دی۔سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان کی مزاحمتی تحریکیں دراصل ایرانی تحریک کی اقدار اور اصولوں پر قائم ہیں، جنہوں نے خطے میں ظلم کے خلاف مضبوط محاذ بنایا ہے۔آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایرانی قوم نے حالیہ 12 روزہ جنگ میں امریکا اور صیہونی رجیم کو واضح اور تاریخی شکست دی، دشمن پوری تیاری کیساتھ آیا، شر پھیلایا لیکن آخرکار شکست کھا کر خالی ہاتھ واپس لوٹ گیا