پاکستان نے ذمہ داری کے ساتھ ایران کا دفاع کیا، جو پاکستانی عوام کی پختہ اور اصولی سوچ کی عکاسی کرتا ہے:ایرانی سپریم لیڈر کا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر
اسلام آباد(آئی این پی ) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے باوقار اور ذمہ دار عوام کو اپنا سلام پیش کرتے ہیں، ایران مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان کی حکومت، پارلیمان اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتا ہے۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر علی لاریجانی نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام پاکستانی عوام کیلئے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے ۔پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ وہ پاکستان کے باوقار اور ذمہ دار عوام کو اپنا سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے حال ہی میں صہیونی رجیم کی جانب سے ایران کے خلاف مسلط کی گئی ناانصافی پر مبنی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا پاکستان نے ذمہ داری کے ساتھ ایران کا دفاع کیا، جو پاکستانی عوام کی پختہ اور اصولی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ ایران مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان کی حکومت، پارلیمان اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ڈاکٹر علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پر پیغام کو شائع کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیغام ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے پاکستانی عوام تک پہنچایا گیا ہے اور اس میں دوطرفہ اعتماد اور تعاون کے جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے۔