تہران (آئی این پی ) اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں کے تناظر میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو اہل خانہ سمیت تہران میں واقع ایک زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کے بیٹے مجتبی خامنہ ای بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔دوسری جانب ایرانی ڈرون لانچنگ کنٹرول روم کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانی افسران اسرائیل کی جانب ڈرونز لانچ کرتے ہوئے قرآن پاک کی تلاوت کر رہے ہیں اور اللہ سے نصرت کی دعائیں مانگ رہے ہیں