پاکستان اور نائیجیریا میں اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 نائیجیرین شہریوں کے لیے بھی ویزا سہولت کو مزید آسان بنایا جائے گا:رانا احسان افضل
ابوجا(   آن لائن ) پاکستان اور نائیجیریا نے اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ ابوجا میں کوآرڈینیٹر برائے کامرس رانا احسان افضل نے نائیجیریا کے وزیرِ خارجہ تْگّر سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور تجارتی امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں دونوں ممالک نے دو طرفہ تجارتی معاہدہ جلد از جلد مکمل  کرنے کی ہدایت جاری کی۔ ساتھ ہی یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستانی بزنس پرسنز اور سرمایہ کاروں کے لیے نائیجیریا کے ویزا حصول میں آسانیاں بڑھائی جائیں گی، جبکہ پاکستان آنے والے نائیجیرین شہریوں کے لیے بھی ویزا سہولت کو مزید آسان بنایا جائے گا