پاکستان کا اصلاحاتی ایجنڈا مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے: وزیر خزانہ کی نائیجیرین ریونیو وفد سے گفتگو
اسلام آباد(آئی ا ین پی )پاکستان اور نائیجیریا نے مالیاتی و ریونیو تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی نائیجیرین ریونیو وفد سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی، ٹیکس اور گورننس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ملاقات کے دوران ریونیو اصلاحات، ٹیکس سسٹم کی مضبوطی اور ادارہ جاتی تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا اصلاحاتی ایجنڈا مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے اور بیرونی کھاتے میں استحکام اور افراطِ زر میں کمی آئی ہے