جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی معاہدہ؛ پیش رفت مثبت سمت میں جاری ہے، امیر مقام

وزراء کی تعداد پر اعتراض بے بنیاد، معاملات درست سمت میں بڑھ رہے ہیں، وفاقی وزیر
اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر سنجیدگی سے عمل درآمد جاری ہے اور وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پاور ڈویڑن، کمیونیکیشن اینڈ ورکس، فوڈ سیکیورٹی، سول ایوی ایشن سمیت اہم محکموں کو طلب کرکے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر بھی اجلاس میں موجود تھے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ فوڈ سیکیورٹی ڈویڑن کی جانب سے 50 فیصد رعایت کے نکات پر ہونے والی پیش رفت بھی زیرِ غور آئی، جبکہ مجموعی طور پر کئی معاملات پر خاطر خواہ پیش رفت ہو چکی ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ بہت جلد مظفرآباد کا دورہ کیا جائے گا جہاں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے ملاقات ہوگی اور معاملات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا