اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ 3 دسمبر کو کیس کی پہلی باقاعدہ سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس پر از خود نوٹس لیا تھا، تاہم 27ویں آئینی ترمیم کے بعد از خود نوٹس نوعیت کے مقدمات آئینی عدالت کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔ اب معاملہ مکمل طور پر وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار میں ہے جہاں کیس کی آئندہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مزید کارروائی 3 دسمبر کی سماعت میں متوقع ہے۔