علیمہ خان کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف درخواست دا ئر

اسلام آباد(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی  کی بہن  علیمہ خان نے  عمران خان سے ملاقات نہ  کرانے  پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل  کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔  علیمہ خان نے 24 مارچ کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر  سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم عدولی پر ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور توہین عدالت کے مرتکب افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔