بانی سے ملاقات کرائی جائے اپوزیشن ارکان مذاکرات سے ہی سارے مسائل حل ہونگے ایازصادق

سپیکر قومی اسمبلی  سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، بیرسٹر گوہر علی نے بانی  سے خاندان کے افراد کو ملنے کی اجازت دینے کا معاملہ اٹھایا
سیاست ساری عمر نہیں ہوتی لیکن ارکان اسمبلی کا ایسا رشتہ ہونا چاہیے جو ساری زندگی قائم رہے: ایاز صادق‘وفد نیسپیکر کی اپوزیشن اور حکومت کے درمیان سہولت کاری کو سراہا 
اسلام آباد(آئی این پی ) سپیکر قومی اسمبلی  سردار ایاز صادق  نے کہا ہے  سیاست ساری عمر نہیں ہوتی، یہ ختم ہو جاتی ہے لیکن اراکینِ اسمبلی کا ایسا رشتہ ہونا چاہیے جو ساری زندگی قائم رہے، مذاکرات سے ہی سارے مسائل حل ہوں گے۔اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی  سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ‘اس موقع پر ایاز صادق نے کہا  ہمارا سیاست سے بڑا آپس میں بھائی چارے اور رواداری کا رشتہ ہے۔ 2014  سے آپ بھائیوں سے رابطے میں ہوں۔ سیاست ساری عمر نہیں ہوتی، یہ ختم ہو جاتی ہے لیکن اراکینِ اسمبلی کا ایسا رشتہ ہونا چاہیے جو ساری زندگی قائم رہے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں نے ہر موقع پر مذاکرات کی بات کی ہے۔ مذاکرات سے ہی سارے مسائل حل ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی سے ان کے خاندان کے افراد کو ملنے کی اجازت دینے کا معاملہ اٹھایا۔اپوزیشن وفد کے اراکین نے اسپیکر کی اپوزیشن اور حکومت کے درمیان سہولت کاری کو سراہا۔