لاہور(شوبز ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حریم سہیل کی مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حریم سہیل نے اپنی مایوں کی مختلف تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہوگئیں۔اداکارہ کی مایوں کی تقریب کا اہتمام گزشتہ روز کیا گیا جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجاوٹ زرد رنگ س کی گئی ہے اور حریم نے بھی اسی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہے۔مایوں کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد حریم سہیل کو ساتھی فنکاروں اور کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے