الیکٹرک انجینئر سے 1لاکھ نقدی،موبائل فون چھین لیا،مقدمہ درج
مصطفی آباد (خصوصی رپورٹ ) ڈاکو ئوں نے الیکٹرک انجینئرسمیت 7فیکٹری ورکرز سے لاکھوں کی تنخواہیں اور موبائل فونزلوٹ لیے، ریلوے کالونی لاہور کا رہائشی اورنجی ٹرانسفارمرفیکٹری میں بطورالیکٹرک انجینئر کام کرنے والا عقیل احمداور اْس کے ساتھی ورکرز فیکٹری سے تنخواہیں لینے کے بعد رکشہ میں بیٹھ کر گھر واپس جارہے تھے کہ چارہ منڈی روہی نالہ کے قریب 3ڈاکو ئوں نے اْنہیں اسلحہ کے زور پر رکشہ روک کر عقیل احمد سے 1لاکھ 2ہزار نقدی ، موبائل فون ،ورکرز سرفراز سے 71ہزار نقدی، موبائل فون ،جمیل سے 70ہزار نقدی، موبائل فون ،حمزہ سے 45ہزار نقدی، موبائل فون ،عثمان سے 34ہزار نقدی، موبائل فون ،رشید احمد سے 31ہزار نقدی، موبائل فون ،وہاب سے 27ہزار نقدی ، موبائل فون ، احمد رضا سے 13ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا اورفرارہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔