ڈی ایس ریلوے کی کھلی کچہری،مسائل سنے

لاہور (کرائم  رپورٹر) ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور ڈویڑن محمد حنیف گل نے کھلی کچہری میں ملازمین سمیت عوامی شکایات سنیں۔ کھلی کچہری میں 12 جبکہ ای کچہری میں 2 شکایات سنیں گئیں۔ اکثر شکایات واجبات کی ادائیگی، پی ایم پیکیج پر نوکری، ریلوے کوارٹرز کی مرمت سے متعلق شکایات تھیں۔ اس کے علاوہ سیوریج سمیت ملازمین کی پروموشن سے متعلق بھی شکایات زیربحث آئیں۔ اکثر شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کر دیا گیا جبکہ دیگر شکایات کے فوری ازالے کیلئے ڈی ایس کی جانب سے افسروں کو موقع پر احکامات دئیے گئے۔