ایس ایس پی محمد نوید کی کھلی کچہری،مسائل سنے

انچارجز اور تفتیشی افسران سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہے ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا 
کھلی کچہری میں انچارج کمپلینٹ سیل، انچارج تبدیلی تفتیش بورڈ فوکل پرسن ایس ایس او ا?ئی یو ایس او، ریڈر، انچارجز اور تفتیشی افسران سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق کھلی کچہری میں شہریوں نے فرداً فرداً اپنی شکایات اور مسائل سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو ا?گاہ کیاایس ایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کییایس ایس پی محمد نوید کی تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی سخت ہدایات دیں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابقکھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کی فضا کو برقرار رکھنا ہیبروقت انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہیشہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہے، مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہیشہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح  ہے افسران ا?نے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش ا?ئیں، اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں، عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،