لاہور (کرائم رپورٹر )کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہوئیں۔ رحمان بابا ایکسپریس 4 گھنٹے 30 منٹ، ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 15 منٹ، عوام ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ، جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ، پاک بزنس ایکسپریس 1 گھنٹہ 15 منٹ ،تیز گام ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ لیٹ ہوئی۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافر پریشان رہے۔