ٹرینیں گھنٹوں لیٹ،مسافر پریشان

 لاہور(کرائم رپورٹر) ریلوے انتظامیہ کے متعدد دعوؤں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا۔کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہونے سے مسافر پریشان رہے۔ خیبر میل ایکسپریس 7 گھنٹے 50 ،رحمان بابا 7 گھنٹے 10 منٹ ،ملت 6 گھنٹے 35 منٹ ،عوام 6 گھنٹے 20 منٹ، پاکستان 5 گھنٹے 55 منٹ، علامہ اقبال 4 گھنٹے 15 منٹ، قراقرم 3 گھنٹے 50 منٹ، تیز گام 3 گھنٹے ،گرین لائن 2 گھنٹے 50 منٹ، کراچی 1 گھنٹہ 55 منٹ، سرسید 1 گھنٹہ 50 منٹ، شالیمار 1 گھنٹہ 45 منٹ، پاک بزنس 1 گھنٹہ 40 منٹ، فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ 25 منٹ لیٹ ہوئی۔