مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کاشکار

لاہور (کرائم رپورٹر ) ریلوے انتظامیہ کے متعدد دعووں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا ،کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ رہیں کراچی سے آنے والی خیبر میل ایکسپریس 6 گھنٹے 20 منٹ لیٹ ہوئی پاک بزنس ایکسپریس 5 گھنٹے 20 منٹ ،قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹے 30 منٹ، عوام ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ ،پاکستان ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ ،جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ لیٹ ہوئی، ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔