کراچی سے آنے والی خیبر میل ایکسپریس 7 گھنٹے 30 منٹ لیٹ ، مسافر پریشان
لاہور (کرائم رپورٹر )کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہوئیں، کراچی سے آنے والی خیبر میل ایکسپریس 7 گھنٹے 30 منٹ ،قراقرم ایکسپریس 6 گھنٹے 50 منٹ، رحمان بابا ایکسپریس 6 گھنٹے 10 منٹ ،علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹے 25 منٹ، ملت ایکسپریس 4 گھنٹے 55 منٹ، تیز گام ایکسپریس 3 گھنٹے 40 منٹ ،عوام ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ، کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ ،سرسید ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ، گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے، شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ لیٹ ہوئی۔ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔