ملت ایکسپریس 12 گھنٹے 35 منٹ،رحمان بابا 11 گھنٹے 25 منٹ لیٹ ہوئی،مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا
لاہور (خصوصی رپورٹ ) کراچی میں ریلوے ٹریک پر دھرنے کے باعث ٹرین شیڈول بری طرح متاثر رہا،کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہوئیں۔ ملت ایکسپریس 12 گھنٹے 35 منٹ،رحمان بابا ایکسپریس 11 گھنٹے 25 منٹ، شاہ حسین ایکسپریس 11 گھنٹے 20 منٹ ،پاکستان ایکسپریس 11 گھنٹے، قراقرم ایکسپریس 9 گھنٹے 20 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 8 گھنٹے 45 منٹ ،پاک بزنس ایکسپریس 8 گھنٹے 40 منٹ، کراچی ایکسپریس 8 گھنٹے 25 منٹ، تیز گام ایکسپریس 7 گھنٹے 50 منٹ، گرین لائن ایکسپریس 7 گھنٹے، خیبر میل ایکسپریس 5 گھنٹے 10 منٹ، جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ، عوام ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ، شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ لیٹ ہوئی۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا